مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے نائب برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے تہران میں قطر کے سفیر سعد بن عبداللہ المحمود سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں گہرے تعاون سے خطے کے استحکام اور سلامتی میں اضافہ ہوگا۔
ظریف نے قطر کے امیر کے حالیہ دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے حالیہ مہینوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی رژیم کے وحشیانہ مظالم کی مذمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے سلسلے میں قطر کے مؤقف کو سراہا۔
اس موقع پر قطر کے سفیر نے کہا کہ دوحہ تہران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ قطر کے امیر کے حالیہ دورہ تہران کے دوران کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔