
ساسارام: بہار میں روہتاس ضلع کے چناری تھانہ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کار میں سوار لوگ پریاگ راج میں کمبھ میں اسنان کے لئے جارہے تھے۔
اس دوران نیشنل ہائی وے 19 پر ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔