بہار میں ہوگی جھوٹ اور جملوں کی برسات : لالو

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار آمد سے قبل ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج ریاست میں جھوٹ اور جملوں کی برسات ہوگی۔

پیر کو مسٹر یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر پوسٹ کیا: “وزیر اعظم آج بہار میں ہیں، اس لیے بہار میں آج جھوٹ اور جملوں کی برسات ہوگی۔”

آر جے ڈی صدر نے کہا، “یہ انتخابی سال ہے، اس لیے لوگوں کو الجھانے کے لیے، ملک بھر میں مرکزی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح اب ظاہری طور پر بہار سے کیا جائے گا، لیکن بہار کو نہ کچھ ملے گا، نہ کچھ دیں گے۔”

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی کا آج بھاگلپور میں ایک پروگرام طے ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *