وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز سے بات چیت کی

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ریاستی دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز سے بات چیت کی اور انہیں ضروری رہنمائی دی۔

اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے۔

مسٹر مودی نے ریاست کے اپنے دورے کے پہلے دن کل دیر شام تک پارٹی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چھترپور ضلع کا دورہ کرنے کے بعد مسٹر مودی شام تقریباً 5:15 بجے یہاں پہنچے اور اسٹیٹ ہینگر سے سیدھے کشابھاو ٹھاکرے آڈیٹوریم کمپلیکس گئے۔

وہاں انہوں نے شری ٹھاکرے کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مسٹر مودی نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور عہدیداروں کے ساتھ آڈیٹوریم میں میٹنگ کی۔

اس سلسلے میں مسٹر مودی نے رات میں سوشل میڈیا ایکس کے ذریعے کہا، ‘مجھے مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز سے بات کرنے کا اچھا موقع ملا۔

اس دوران عوام کے تئیں ان کی لگن اور خدمت پر بات ہوئی۔ ہم نے ان کے ساتھ بہت معنی خیز بات چیت کی ہے کہ کس طرح یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ ہماری اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔

پوسٹس کی ایک سیریز میں، انہوں نے کہا، “بھوپال میں قابل احترام کشاباؤ ٹھاکرے جی کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی زندگی پورے ملک میں بی جے پی کارکنوں کو متاثر کرتی رہی ہے۔

عوامی زندگی میں بھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مسٹر مودی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور عہدیداروں سے ملاقات کے بعد قریبی راج بھون پہنچے۔ وزیر اعظم نے رات راج بھون میں ہی گزاری۔ وہ آج صبح یہاں گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ یہاں سے روانہ ہوجائیں گے۔

یہ چوٹی کانفرنس آج سے شروع ہوگی اور دو دن تک جاری رہے گی اور اس کے آخری دن کل یعنی 25 فروری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پہنچیں گے۔

اس سے پہلے مسٹر مودی کل دن میں چھتر پور ضلع کے گڑھا میں واقع باگیشور دھام پہنچے اور وہاں کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے عوام سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر دھام کے سربراہ پنڈت دھیریندر شاستری اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس تقریب کے بعد وزیر اعظم شام کو بھوپال پہنچے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *