آج سے ‘انویسٹ مدھیہ پردیش-گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025’، مودی کی موجودگی میں سرمایہ کار وں کا اجتماع

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سات مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے جمع ہونے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آج سے دارالحکومت بھوپال میں شروع ہونے والے ‘انویسٹ مدھیہ پردیش – گلوبل انویسٹرس سمٹ-2025’ کی شکل میں، ہندوستان اور بیرون ملک کے سرمایہ کار ریاست میں سرمایہ کاری کے امکانات پر نہ صرف غورخوض کریں گے بلکہ یہاں روزگار کے دروازے بھی کھولیں گے۔

سرکاری معلومات کے مطابق وزیر اعظم مسٹرمودی آج اس دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ بھوپال کے راشٹریہ مانو سنگھرالیہ میں منعقد ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم مسٹرمودی مدھیہ پردیش کی صنعتی پالیسیوں کا آغاز کریں گے اور ملک و بیرون ملک کے سرمایہ کاروں، صنعت کاروں، این آر آئیز اور اسٹارٹ اپس سے خطاب کریں گے اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی موجودگی میں ریاست کی 18 سے زیادہ نئی پالیسیوں کی نقاب کشائی کریں گے۔

اس میں صنعتی، خوراک، برآمد، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس، جی سی سی، سیمی کنڈکٹر، ڈرون، سیاحت، فلم پروڈکشن پالیسی شامل ہے۔

وزیر اعظم مسٹرمودی کے خطاب سے پہلے ریاست کی صنعتی اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو ظاہر کرنے والی 5 منٹ کی ویڈیو فلم دکھائی جائے گی۔

سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 25 ہزار سے زائد رجسٹریشن موصول ہو چکے ہیں۔ ان میں 50 سے زیادہ ممالک کے 100 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین بھوپال آ رہے ہیں۔

اس میں سفیر، ہائی کمشنر اور قونصل جنرل شامل ہیں۔ چوٹی کانفرنس میں وسیع پیمانے پر شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ مدھیہ پردیش نے ملک اور بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم صنعت کاروں میں آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا، اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی، گودریج انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور ایم ڈی نادر گودریج،رسنا پرائیویٹ لمیٹڈ کے گروپ چیئرمین پیروز کھمباٹا، بھارت فورج لمیٹڈ کے چیئرمین اور ایم ڈی بابا این کلیانی، سن فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ کے گلوبل ہیڈ آف آپریشنز راہل اوستھی اورایس سی لمیٹڈ کے سی ای او نیرج اکھوری جیسے لیجنڈ شامل ہیں۔

جی آئی ایس -2025میں زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل اور کپڑے، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، شہری ترقی، سیاحت اور خوراک جیسے اہم سرمایہ کاری کے شعبے مختلف کانفرنسوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو لامحدود امکانات سے متعارف کرائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *