
پٹنہ: بہار کے پٹنہ ضلع میں مسوڈھی تھانہ علاقہ کے تحت مسوڈھی-نوبت پور روڈ پر نورا پل کے قریب اتوار کی دیر رات ٹرک اور آٹورکشا کے درمیان تصادم میں سات مزدوروں کی موت ہو گئی۔
مسوڈھی کے سب ڈویژنل پولیس افسر (01) نے پیر کو بتایا کہ تقریباً 12 مزدور پٹنہ میں کام کرنے کے بعد آٹورکشا میں گھر لوٹ رہے تھے کہ نورا پل کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک کا ایکسل ٹوٹ گیا، وہ بے قابو ہو کر آٹو سے ٹکرا گیا اور الٹ گیا۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار سات مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو آٹو سے باہر نکالا۔ مرنے والوں کی شناخت آٹو ڈرائیور سشیل کمار (34) ، ونے بند (31) ، رمیش بند (50) ، متیندر بند (25) اور امیش بند (36) کے طور پر کی گئی ہے۔
اس واقعہ میں آٹورکشہ ٹرک کے نیچے دب گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔