بکریاں منتقل کرنے والامسلم شخص گروگرام میں مردہ پایاگیا

[]

حیدرآباد: ہریانہ کے تپکان موضع کا رزاق خان جمعہ کو گروگرام میں مردہ پایا گیا۔ اس کے خاندان والوں نے الزام عائدکیا کہ اس کا بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ خاندان کے لوگوں نے مکتوب کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رزاق خان ایک دن قبل کرایہ پر بکریوں کو چھوڑنے گروگرام گیاہوا تھا۔

اس رات جب اس نے فون کالس کا جواب نہیں دیا تھا انہیں ڈر لگنے لگا تھا۔ رزاق خاندان کے بڑے فرزند شاکر خان نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کے والد کو حالیہ نوح تشدد کے باعث نشانہ بنایا گیا ہے‘ پولیس میں شکایت درج کروائی۔

خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ مارویل مارکٹ میں ہیرو ہونڈا چوک کے قریب خاندان نے اس کو تلاش کرتے ہوئے اس کی لاش پائی تھی اور قریبی ہی اس کا آٹورکشہ بھی پایا گیا۔ اس نے کہا کہ یہ ایک نفرتی جرم لگتا ہے۔ وہ ایک سیدھا سادھا آدمی تھا اور چار پہیوں والی گاڑی کے ذریعہ روزگار حاصل کررہا تھا۔ ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

میوات ریجن کے مسلمان متواتر اسلام دشمن حملوں بشمول جسمانی حملوں اور تشدد کا شکار بن رہے ہیں۔ حالیہ واقعہ میں ایک مسلمان‘ گروگرام میں پالتو جانور کو منتقل کرتے ہوئے مارا گیا۔

یسے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ گروگرام پولیس نے اس واقعہ کی تحقیق شروع کردی ہے۔ ابتدائی جانچ سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ ایک قتل کا مقدمہ ہے مگر جامع پوسٹ مارٹم کرواتے ہوئے موت کی اصل وجوہ کا پتا چلایا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *