مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے شاہد ڈرون کی خریداری کے لیے مقرر کردہ شرائط کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی مشن نے زور دیا کہ شاہد ڈرون کی فروخت پر کوئی قانونی پابندی نہیں۔ کوئی بھی ملک جو اسے جارحیت کے لیے استعمال نہ کرنے کا عہد کرے، خریداری کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
ایران کے اقوام متحدہ میں مشن نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شاہد ڈرون کا شمار دنیا کے سب سے جدید ترین ڈرون طیاروں میں ہوتا ہے۔ یہ ڈرون جاسوسی، نگرانی، جاسوسی اور حملے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ کم قیمت پر دستیاب ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ڈرون کی فروخت پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے۔ خریدنے والے ملک کو اس شرط پر ڈرون دیا جائے گا کہ وہ جارحیت میں استعمال نہ کرنے کا وعدہ کرے۔