فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایران کے خلاف اقدام، امریکہ کا خیرمقدم

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بسینٹ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں ایران کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیٹف نے اپنے اس اقدام کے لئے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا بے بنیاد الزام لگایا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق میکسیکو میں ہونے والے فیٹف کے حالیہ اجلاس میں دہشت گردی کی مالی معاونت، قومی و بین الاقوامی ادائیگیوں کے معیارات اور دیگر مالیاتی ضوابط پر غور کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے رہنما اصولوں میں تبدیلیاں منظور کی ہیں، جن کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات کا اندازہ لگانے اور انہیں کم کرنے کے لیے حکمت عملی اپنانا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *