
حیدرآباد: آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن گروپ2امتحان شیڈول کے مطابق اتوار سے شروع ہوا۔
اے پی پی ایس سی نے گروپ-2 کے امتحان کو ملتوی کرنے کی درخواست کرنے والے حکومت کے مکتوب کا جائزہ لیا ہے اور اس کا جواب دیا ہے۔
اپنے جواب میں اے پی پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امتحان ملتوی کرنا ممکن نہیں ہے۔
اے پی پی ایس سی نے واضح کیا کہ گروپ-2 کے نوٹیفکیشن میں روسٹر پوائنٹس کے مسئلے پر توجہ نہیں دی گئی ہے، اور یہ امتحان ملتوی کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
کمیشن نے کوچنگ سنٹرس کے رول پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اثر و رسوخ امیدواروں کے التوا کے مطالبے میں حصہ ڈال رہا ہے۔