مہر خبررساں ایجنسی کے خصوصی نمائندے کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں سید مقاومت شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ جاری ہے۔
لبنانی عوام اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مقاومت کے حامیوں کا سمندر بیروت کی سڑکوں پر امڈ آیا ہے۔
اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں اور شاہراہوں پر انسانوں کے سر ہی سر نظر آرہے ہیں۔