تاریخ کے جھروکوں سے، 2 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1573 ۔ شہنشاہ اکبر نے احمدآباد کے نزدیک آخری لڑائی کی اور گجرات پر قبضہ کیا۔

1666۔ لندن میں بھیانک آگ لگنے سے چھ لوگوں کی موت اور دس ہزارعمارتیں تباہ ہوگئیں۔

1775۔ امریکہ کے پہلے جنگی جہاز ’ہانا‘ کو جنرل جارج واشنگٹن نے پانی میں روانہ کیا۔

1870۔ نیپولیئن (سوئم) نے روسی فوج کے سامنے خودسپردگی کی۔

1900۔ امریکہ اور جرمنی کے درمیان ٹیلی گراف سروس کا آغاز ہوا۔

1901۔ پی وی تھیوڈور روزویلٹ امریکہ کے 26 ویں صدر بنے۔

1919 ۔ شکاگو میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔

1926۔ اٹلی اور یمن میں ہوئے سمجھوتے کے تحت بحر احمر پر اٹلی کا تسلط قائم ہوا۔

1930۔ کوئشچن مارگ نامی جہاز نے یوروپ سے امریکہ کے لئے بغیر رکے پہلی مرتبہ اڑان بھری۔

1935۔ فلوریڈا میں زلزلے سے 423 افراد مارے گئے۔

1941۔ ہندی فلموں کی معروف اداکارہ سادھنا کی پیدائش ہوئی۔

1945۔ جاپان کے ذریعہ شکست قبول کرنے کے بعد چھ سال تک جاری دوسری عالمی جنگ ختم۔

1945۔ ہوچی منہی نے آزاد ویتنام جمہوریہ قائم کیا۔

1946 ۔ پنڈت جواہر لال نہرو غیر منقسم ہندوستان کے وزیراعظم بنے۔

1949 ۔ چین کے چونگ کنگ میں آتش زدگی کے واقعہ میں تقریباً 1700 افراد مارے گئے۔

1956۔ حیدر آباد سے سو کلو میٹر دور جڑچرالا اور محبوب نگر کے درمیان پل گرنے سے 125لوگوں کی موت ہوئی۔

1957 ۔ امریکہ میں نوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1962۔ سوویت یونین کیوبا کو ہتھیار دینے پر راضی ہوا۔

1969۔ امریکہ کے نیویارک میں اے ٹی ایم کو پہلی بار دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

1970 ۔ اس وقت کے صدر جمہوریہ وی وی گری نے کنیا کماری میں وویکانند راک میموریل کا افتتاح کیا۔

1973۔ نیدرلینڈ نے ہاکی ورلڈ کپ جیتا۔

1990۔ بحر اسود میں سوویت یونین کے جہاز کے ڈوبنے سے 79 مسافروں کی موت ہوگئی۔

1992۔ امریکہ اور روسی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لئے مشترکہ طور پر آلات بنانے پر رضامند ہوئے۔

1992۔ نکارا گووا میں زلزلے سے تقریباً 116 لوگوں کی موت ہوئی۔

1996۔ خلائی گاڑی سویوز ٹی ایم 24 زمین پر واپس لوٹی ۔

1996۔ مسلم باغیوں اور فلپائن سرکار نے 26 برسوں سے جاری بغاوت کو ختم کرنے کے لئے ایک سمجھوتے پر رسمی دستخط کئے۔

1998 ۔ پائلٹ کو ٹریننگ دینے والے ایئرکرافٹ نے کامیابی کے ساتھ پرواز بھری۔

1998۔ افریقہ صدر نیلسن منڈیا نے ڈربن میں 12 ویں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کا افتتاح کیا۔

1999۔ ہندستانی غوطہ خور بولا چودھری انگلش چینل دو بار پار کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون بنیں۔

2006۔ مغربی عراق میں 3 ہندوستانیوں اور 11 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کے بعد قتل کیا۔

2007۔ البانیہ دنیاکا پہلا کیمیائی ہتھیاروں سے پاک ملک بنا۔

2009۔ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس لیڈر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کا انتقال۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *