حیدرآباد، 72ویں مس ورلڈ 2025 کی میزبانی کرے گا (ویڈیوز)

حیدرآباد: دنیا کے سب سے باوقار حُسن کے مقابلے مس ورلڈ 2025 کا 72 واں ایڈیشن اس بار تلنگانہ میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ یہ عظیم الشان ایونٹ 7 مئی سے 31 مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گی۔

مقابلے کے مختلف مراحل تلنگانہ کے مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے، جہاں عالمی سطح پر انڈیا کی ثقافت، وراثت اور خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا۔

ایونٹ کا افتتاحی اور عظیم الشان فائنل حیدرآباد میں ہوگا جو اپنی تاریخی عمارتوں، خوبصورتی اور آئی ٹی ہب کے طور پر شہرت رکھتا ہے۔ اس شاندار مقام پر انعقاد کے باعث مقابلہ مزید یادگار اور خاص بن جائے گا۔

مس ورلڈ لمیٹڈ کی چیرپرسن اور سی ای او جولیا مورلی نے کہاکہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ مس ورلڈ 2025 کا انعقاد تلنگانہ میں کیا جا رہا ہے۔

سمیتا سبھروال سکریٹری سیاحت و ثقافت حکومت تلنگانہ نے مس ​​ورلڈ آرگنائزیشن کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ یہاں مس ورلڈ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *