سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

ستنا: مدھیہ پردیش کے میہر ضلع میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے تیز رفتار گاڑی کے ٹکراجانے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دو شدید زخمیوں کو ریوا لے جایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو پریاگ راج سے لوگوں کو ممبئی لے جانے والی گاڑی میہر تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے 30 پر نارورا گاؤں کے نزدیک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس واقعہ میں سنیل اپادھیائے، سروجیتا اپادھیائے اور اسنیہا اپادھیائے کی موت ہوگئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *