تلنگانہ: کلہاڑی سے حملہ کرکے ا یک شخص نے بیوی کا قتل کردیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔

یہ واردات ضلع کے ترکاوادگام میں بدھ کی رات پیش آئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38سالہ چندرماں کے طورپر کی گئی ہے جس کے جھگڑے اکثر اس کے شوہر گنڈپا سے ہواکرتے تھے۔

اسی دوران کل رات کے وقت کسی خاندانی مسئلہ پر ان میں جھگڑا ہوا جس پر برہمی کے عالم میں اس نے بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *