کمبھ میلہ میں نہانے والی خواتین کے ویڈیوس فروخت کرنے کا انکشاف

نئی دہلی ۔ اتر پردیش پولیس نے پریا گراج میں مہاکمبھ میلے کے دوران اسنان کرنے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوس کو فروخت کرنے اور اسے پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل پولیس پرشانت کمار کی

 

ہدایت پر سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ اور افواہیں پھیلانے والوں کی مسلسل نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔اس تعلق سے دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سے ایک میں انسٹاگرام اکاؤنٹ کے خلاف درج کیا گیا ہے اس اکاؤنٹ میں خواتین کے اسنان کرنے والی ویڈیوس پوسٹ کی جا رہی تھیں جبکہ دوسرے کیس میں ٹیلی گرام چینل سی سی ٹی وی چینل 11 کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے

 

اس چینل پر خواتین کے نہانے کی ویڈیوس مختلف قیمتوں پر دستیاب رکھے گئے تھے، پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد ملزمین کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *