
نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شناخت کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے تنوع اور اتحاد کی علامت ملک کی تمام ریاستوں کے لوگوں کی بھرپور وراثت اور ترقی پسندی ہماری شناخت ہے اور یہ خصوصیات ہماری قوم کے تانے بانے کو مزید خوشحالی فراہم کرتی ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا، “اروناچل پردیش اور میزورم کی ہماری بہنوں اور بھائیوں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
شمال مشرقی ہندوستان کے یہ جواہرات اپنے بھرپور ورثے اور ترقی پسند جذبے کے ذریعے ہمارے ملک کے تنوع میں اتحاد کو ظاہر کرتے ہیں۔
ہمیں مل کر ان کی منفرد شناخت کی حفاظت اوراس کا جشن منانا چاہیے جو ہماری قوم کے تانے بانے کو خوشحال کرتی ہے۔
اپنے پیغام میں مسز واڈرا نے کہا، “اروناچل پردیش اور میزورم کے یوم تاسیس پر دونوں ریاستوں کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔
ان ریاستوں کی بھرپور قدرتی خوبصورتی، منفرد ثقافتیں اور روایات ہمارے ملک کے تنوع کو تقویت بخشتی ہیں۔ ان کی حفاظت کرنا اور انہیں خوشحال بنانا ہم سب کا فرض ہے۔