تلنگانہ فٹنس فیسٹیول(شفیع سمیع کلاسیک) کا ایل بی اسٹیڈیم میں کامیاب انعقاد

تلنگانہ فٹنس فیسٹیول(شفیع سمیع کلاسیک) کا ایل بی اسٹیڈیم میں کامیاب انعقاد

حیدرآباد(راست) تلنگانہ فٹنس فیسٹیول(شفیع سمیع کلاسیک) کا گوگئی گروپ کے اشتراک سے لال بہادر اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں آیا۔فیسٹیول کے دوران باکسنگ، ارم ریسلنگ، اسٹرینتھ لیفٹنگ،باڈی لیفٹنگ اور مختلف زمروں میں باڈی بلڈنگ کے مقابلہ جات ہوئے۔ہندوستان کے علاوہ تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کے اتھیلیٹس ونوجوانوں نے بڑے جوش وخروش کے ساتھ مختلف مقابلہ میں حصہ لیا۔

 

مہمان خصوصی شیوسینا ریڈی( چیئرمین تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی) نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کھیل کود کوفروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مقابلہ میں جیتنے والے تمام فاتحین کومبارک باد پیش کی اور کہاکہ صحت ایک بڑی دولت ہے اور نوجوانوں کوصحت کونقصان پہنچانے والے چیزوں سے دور رہنا چاہئے۔

 

باڈی بلڈنگ اور اسپورٹس سے جڑے مقابلوں کے انعقاد کیلئے حکومت تلنگانہ تعاون کرے گی۔ پروگرام آرگنائزر شفیع سمیع(سابق انڈین آرمی کوچ) نے اس موقع پرمیڈیا کوبتایا کہ شفیع سمیع باڈی بلڈنگ مقابلہ جات ہندوستان بھرمیں منعقدکیے جاتے ہیں۔ پہلی مرتبہ تلنگانہ میں اس کاانعقادعمل میں لایاگیا ہے۔ ان پروگراموں کاانعقاد کا مقصد نوجوانوں کومنشیات سے دور کرتے ہوئے انہیں صحت بھری زندگی سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ باڈی بلڈنگ صحت کی بہتری کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کے شعبہ میں اپنے مستقبل کو بنانے کابہترین ذ ریعہ بھی ہے۔

 

اس موقع پر مختلف زمروں میں تلنگانہ شفیع سمیع باڈی بلڈنگ مقابلوں کابھی انعقادعمل میں آیا۔تلنگانہ سے اوور آل باڈی بلڈنگ مقابلوں میں اوم سنگھ نے کامیابی حاصل کی۔ کلاسیک فزیک میں دہلی کے حیدر ملک نے اور منس فزیک میں شعیب آغائی (حیدرآباد) نے کامیابی حاصل کی۔

 

اس موقع پر اوورآل چمپئنس کودیڑھ لاکھ روپئے کی انعامی رقم دی گئی۔اس کے علاوہ مختلف زمروں میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو بھی انعامی رقم، مومنٹوزوسرٹیفیکٹ دیاگیا۔ اس موقع پر میرمحتشم علی خان(باڈی بلڈر)،تلنگانہ فیشر کمیٹی چیئرمین مٹّوسائی کمار، شفیق قریشی،عثمان الہاجری، شیخ اکبر، اسپورٹس سے جڑی شخصیات اور دیگرموجودتھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *