سڈنی میں گھر میں آتشزدگی سے دو لوگوں کی موت

سڈنی: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے مغربی سڈنی علاقے میں واقع گھر میں آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ہنگامی خدمات کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 12:40 بجے وسطی سڈنی سے 30 کلومیٹر مغرب میں، ہیچنبرگ کے مضافاتی علاقے میں آگ پر قابو پانے کے لیے بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ بجھا دی گئی ہے اور افسران اور فائر فائٹرز گھر میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے 46 سالہ خاتون اور ایک چھ سالہ بچی کو مردہ پایا۔

گھر کے آٹھ دیگر افراد آگ سے بچ گئے اور ایمبولینس کے پیرامیڈیکس کے ذریعہ جائے وقوعہ پر ان کا علاج کیا گیا۔

چار افراد کو نزدیکی اسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں ایک لڑکی اور ایک مرد شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ لگنے سے مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ریسکیو سپرنٹنڈنٹ ایڈم ڈیوبیری نے بدھ کی صبح جائے وقوعہ پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے آگ کو “تباہ کن اور بھیانک” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فائر عملہ نے آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *