’مہاکمبھ بنا مرتیو کمبھ‘، مغربی بنگال اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پریاگ راج کی بدنظمی کو بنایا ہدف تنقید

ممتا نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے سیاسی مفاد کے لیے مذہب کا استعمال کر رہی ہے، اظہارِ رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ بی جے پی اراکین اسمبلی نفرت پھیلائیں اور سماج کو بانٹیں۔

<div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / تصویر: آئی اے این ایس

user

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 18 فروری کو ریاستی اسمبلی میں ایک ایسا بیان دے دیا جس نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ انھوں نے اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ میں بدنظمی معاملہ پر مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ یوگی حکومت کی بھی تنقید کی۔ اس دوران انھوں نے ’مہاکمبھ‘ کو ’مرتیوکمبھ‘ تک کہہ ڈالا۔

مہاکمبھ میں پیش آ رہے حادثات اور بھگدڑ میں ہوئیں اموات کے تعلق سے ممتا بنرجی نے یہ تلخ تبصرہ بنگال اسمبلی میں کیا۔ انھوں نے میلہ میں بدانتظامی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہاکمبھ تو مرتیوکمبھ میں بدل گیا ہے۔ میں مہاکمبھ اور گنگا ماں کا احترام کرتی ہوں، لیکن (وہاں جانے کا) کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’امیروں اور وی آئی پی لوگوں کے لیے ایک لاکھ روپے تک کے کیمپ (ٹینٹ) دستیاب ہیں، لیکن غریبوں کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔ میلے میں بھگدڑ کی حالت عام ہے، لیکن مناسب مینجمنٹ ضروری ہے۔‘‘ انھوں نے بی جے پی حکومت سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ نے کوئی منصوبہ بنایا تھا؟

بی جے پی پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ پارٹی اپنے سیاسی مفاد کو حاصل کرنے کے لیے مذہب کا استعمال کر رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’اظہارِ رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ بی جے پی اراکین اسمبلی نفرت پھیلائیں اور سماج کو بانٹیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے ان الزامات پر بھی تبصرہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بنگلہ دیشی کٹر پسندوں سے رشتہ ہے۔ انھوں نے چیلنج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر بی جے پی یہ ثابت کر دے کہ میرا بنگلہ دیشی کٹر پسندوں سے رشتہ ہے، تو میں وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دوں گی۔‘‘

اسمبلی میں مہاکمبھ کے تعلق سے ممتا بنرجی کے متنازعہ بیان پر حزب اختلاف کے قائد اور بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ شبھیندو کے ساتھ ساتھ دیگر بی جے پی اراکین اسمبلی نے بھی مہاکمبھ کے لیے ’مرتیوکمبھ‘ والے تبصرہ پر ناراضگی ظاہر کی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ شبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ ’’بنگال کے کچھ علاقوں میں ملک مخالف سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور اس کے لیے ممتا بنرجی ذمہ داری ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *