اسی دوران سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی آشوتوش سنہا سائیکل پر اسمبلی پہنچے۔ ان کی سائیکل پر بھی ایک مٹکی بندھی تھی، جس پر ’اخلاقیات کا استھی کلش‘ لکھا ہوا تھا۔ دوسری جانب گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کی پالیسیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ تاہم، گورنر کا خطاب مکمل ہونے سے پہلے ہی ایوان میں ہنگامہ بڑھ گیا، جس کے سبب کارروائی 12:30 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
اسمبلی کے بجٹ سیشن کو لے کر نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ حکومت ریاست کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن سے تعاون کی امید بھی ظاہر کی۔