
حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع میں شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی۔ضلع کے کماری گڈہ میں اچانک شارٹ سرکٹ سے ایک مکان مکمل طور پر جل گیا۔
کنٹراکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے سنتوش اور اس کی بیوی جو کہ اسٹاف نرس کے طور پر کام کرتی ہے، نے مل کر ایک پرائیویٹ لیب قائم کرنے کے لیے ایک مشنری، ایک بائیک، ایک ٹی وی، ایک فریج، تعلیمی سرٹیفکیٹ اور ضروری سامان خریدا، یہ سب آگ کی نذرہو گئے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں 20 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔
گھر میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ متاثرین نے حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی۔