نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر پی ایم او میں ہوئی میٹنگ، نریندر مودی اور امت شاہ کے علاوہ راہل گاندھی بھی رہے موجود

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے مرکزی و زیر قانون ارجن رام میگھوال کی سربراہی میں ایک سرچ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں 2 دیگر ممبر کے طور پر فنانس اور محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ کے سیکرٹریوں کو شامل کیا گیا تھا۔ سرچ کمیٹی نے سی ای سی اور ای سی کے طور پر تقرری کے لیے 5 سیکرٹری سطح کے افسران کے ناموں کی فہرست بھی سونپی تھی۔ اب وزیر اعظم کی سربراہی والی سلیکشن کمیٹی سی ای سی اور ای سی کے نام پر فیصلہ کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کے ذریعہ نامزد ایک مرکزی کابینہ وزیر شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *