رمضان اور عید کے پیش نظر بنگلہ دیش کی یونس حکومت نے 20 لاکھ کنبوں کو چاول تقسیم کرنے کا کیا فیصلہ

مشیر برائے خوراک و اراضی علی امام مجومدار نے 17 فروری کو بتایا کہ حکومت مارچ اور اپریل ماہ میں الگ الگ تقاریب کے ذریعہ تقریباً 7 لاکھ ٹن راشن تقسیم کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>محمد یونس، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>محمد یونس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

محمد یونس، تصویر سوشل میڈیا

user

بنگلہ دیش میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، لیکن حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہ عوام کا بھروسہ جیتنے میں کامیابی حاصل کرے۔ اسی کوشش کے تحت غریب کنبوں کے لیے چلنے والی راشن اسکیم کو اب یونس حکومت اور بڑے پیمانے پر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ مشیر برائے خوراک و اراضی علی امام مجومدار نے پیر (17 فروری) کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت مارچ اور اپریل ماہ میں الگ الگ تقاریب کے ذریعہ تقریباً 7 لاکھ ٹن راشن تقسیم کرے گی۔

راشن کی تقسیم کے لیے رمضان اور عید کے وقت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یعنی یونس حکومت مسلم طبقہ کو فائدہ پہنچا کر انھیں خوش کرنا چاہتی ہے۔ یونس حکومت میں وزیر علی امام مجومدار نے بتایا کہ اس میں عوام کو عید کے موقع پر اضافی 10 کلو چاول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے دوران حکومت کئی دیگر اقدام کے ساتھ ایک کروڑ کنبوں کو 10 کلو چاول مفت دے گی۔

ڈپٹی کمشنرز کی میٹنگ کے دوسرے دن وزارت برائے خوراک و اراضی کے مشیر نے کہا کہ ’فوڈ فرینڈلی پروگرام‘ کے تحت 50 لاکھ کنبوں کو 3 لاکھ ٹن چاول دیے جائیں گے، جس میں ہر کنبہ کو 5 ٹکا فی کلوگرام کی شرح سے 30 کلوگرام چاول ملے گا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش ٹریڈ کارپوریشن (ٹی سی بی) کے ذریعہ سے 2 مہینوں میں ایک لاکھ ٹن چاول تقسیم کیا جائے گا، اور مزید ایک لاکھ ٹن چاول او ایم ایس (اوپن مارکیٹ سیلنگ) منصوبہ کے تحت تقسیم کیا جائے گا۔

اس درمیان پاکیزہ مہینہ رمضان کے پیش نظر خصوصی تیاریاں بھی ہو رہی ہیں۔ رمضان کے دوران خوراک کی بہتر تقسیم کے لیے مشیر نے ڈی سی کو پروگرام منظم انداز میں نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’خوراک کی ایک بڑی مقدار کو رعایتی شرحوں پر فروخت کیا جائے گا اور کچھ معاملوں میں رمضان کے دوران مفت دیا جائے گا۔ میں نے ڈی سی کو اس کام کو ٹھیک طریقے سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘‘


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *