نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کو لے کر اسرائیل-امریکہ کی مشترکہ حکمت عملی ہے، جسے ہم عوام کے ساتھ ساجھا نہیں کر سکتے۔ ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ‘جہنم کا دروازہ’ کب کھولیں جائیں گے لیکن اگر ہمارے سبھی لوگوں کو رہا نہیں کیا گیا تو وہ یہ دروازہ یقینی طور پر کھول دیں گے۔” اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ حماس کی فوجی طاقت اور غزہ میں اس کی ممکنہ حکومت کو نیست و نابود کردیں گے۔
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیر اعظم نے ہفتہ کو تین یرغمالیوں کی رہائی میں مدد کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہمارے ساتھ پوری طرح سے تعاون کر رہی ہے۔