حماس کے ساتھ جنگ بندی، ٹرمپ نے نتن یاہو کو فری ہینڈ دے دیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی اور امن کے حوالے سے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ہفتے کی دوپہر تک تمام صیہونی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو غزہ پر “جہنم کے دروازے” کھول دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے یہ بیان اس وقت دیا جب حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ روک دیا تھا تاہم ٹرمپ کی یہ دھمکی عملی نہ ہوسکی۔

رواں مرحلہ گزرنے کے بعد غزہ کی ممکنہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی جانب سے تین صیہونی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد میں نے نتن یاہو سے کہا کہ جو چاہو کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کی ذمہ داری اسرائیل پر ہے تاہم تل ابیب اس معاملے میں مجھ سے مشورہ کرتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہی گھنٹے قبل نتن یاہو نے کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیل اور امریکہ کی حکمت عملی ایک جیسی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین کے بارے میں کہا کہ صدر پوٹن کے ساتھ جلد مذاکرات شروع کریں گے جس میں یوکرین کے صدر بھی شریک ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *