وہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو آسمان میں جزوی بادل چھائے رہیں گے۔ صبح میں اسماگ کے ساتھ ساتھ ہلکا کہرا بھی ہو سکتا ہے۔ دہلی میں اتوار کو درجہ حرارت 28.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 1.1 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
منگل کو 20 سے 25 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔ اس وجہ سے درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس کم ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد بدھ اور جمعرات کو ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے دہلی کے کچھ علاقوں میں بہت ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔