ایران پیٹرولیم انڈسٹری کے لئے "شعلہ گیر" آلات تیار کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کی ایک صنعتی کمپنی نے پہلی بار  UV اور IR ماڈل کا شعلہ گیر آلہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 

یہ آلہ مینوفیکچرنگ پلانٹس، خاص طور پر تیل اور گیس کی صنعتوں میں، خطرناک شعلوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

 اس اہم صنعتی آلے کی تیاری میں  امریکہ، جرمنی اور اٹلی بالترتیب، پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں تاہم ایران اس پروڈکٹ کو تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ 

ہر سال 2000 تک کے آلات  خلیج فارس کے ممالک کو فروخت کرنے کا امکان

ایران کی ریفائننگ انڈسٹری کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق، پہلے سال میں اس صنعتی آلے کی مینوفیکچرنگ صلاحیت 250 کے لگ بھگ ہوگی تاہم اور آنے والے سالوں میں  1000 تک پہنچنے کی توقع ہے جو خلیج فارس کے ممالک کو فروخت کی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *