
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی دارالحکومت مین یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو استعمال کرچکے ہیں۔ “ایس پی اے” کے مطابق میٹرو نے اپنی چھ لائن نٹ ورک کے ذریعے ایک لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ٹرپس مکمل کئے ہیں جو تقریباُ 4.5 ملین کیلو میٹر بنتے ہیں۔
رائل کمیشن فار ریاض سٹی نے بتایا کہ العلیا اسٹریٹ کے متوازی شمالی جنوب مین چلنے والی بلولائن سب سے زیادہ مقبول رہی۔ اس لائن پر صرف دو ماہ مین دس ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی گئیں۔ بلولائن العلیا، البطحا کی مسافیت 38 کیلو میٹر ہے۔ یہ لائن ریاض کے چند سب سے زیادہ کمرشیل طور پر مصروف اور گنجان علاقوں سے گزرتی ہے جو اسے مسافرون مین مقبول بناتی ہے۔ ریاض میٹرو کو دارالحکومت کی تیزی سے توسیع اور بڑھتی ہوئی ٹرافک سے نمٹنے کیلئے ڈزائن کیاگیاہے۔
ریاض میٹرو مین 190 انجنوں اور 452 بوکیون کا فلیٹ شامل ہے۔ اس کی جملہ 6 روٹس ہین۔ پہلی بلولائن، العلیا، البطحا، الحایر ہے۔ دوسرا ٹریک ریڈلائن ہے جس کی روٹ کنگ عبداللہ روڈ ہے۔ تیسرا ٹریک اورینج لائن ہے جس کا روٹ مدینہ روڈ سے پرنس سعد بن عبدالرحمان روڈ ہے۔ چوتھا ٹریک یلولائن جو کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ روڈ ہے۔ پانچواں ٹریک گرین لائن جو کنگ عبدالعزیز روڈ کے لئے ہے۔ چھٹا ٹریک پرپل لائن یہ عبدالرحمان بن عوف اور الشیخ حسن بن حسن بن علی روڈ کے لئے مختص ہے۔
ریاض میٹرو کے آغاز سے قبل قیاس تھا کہ یہ ریاض کی عوام مین مقبول نہیں ہوگی۔ مگر قیاس آرائیون کے برعکس ریاض میٹرو بہت جلد مقبول ہوئی۔ اس کی وجہ یہ بےحد سستی، سہولت بخش اور سفر کا وقت بچاتی ہے۔