دس مہینوں میں ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ 59 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے ایوان صنعت و معدن کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا ہے کہ 21 مارچ 2024 سے 20 جنوری 2025 تک ایران اور 15 ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کی مالیت 59.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایران کے تجارتی تبادلے میں 19.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلے 10 مہینوں میں ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان 93 ملین ٹن سے زائد مصنوعات کا تبادلہ کیا گیا۔

اس عرصے میں ایران نے 15 ہمسایہ ممالک کو 75 ملین ٹن سے زائد غیر پیٹرولیم مصنوعات برآمد کیں، جن کی مالیت 29 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں ایران سے عراق نے 10 ارب ڈالر سے زائد، متحدہ عرب امارات نے 5 ارب ڈالر سے زائد، ترکی نے 961 ملین ڈالر مالیت کی غیر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *