عرب مشن نے فلسطینیوں کی بے دخلی کے امریکی منصوبے کو مسترد کر دیا

مہر نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں عرب اور مسلم سفیروں کے ایک گروپ نے صدر ٹرمپ کے غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 جمعے کو نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں عرب گروپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے لئے کویت کے ایلچی طارق البنائی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نقل مکانی کو واضح طور پر مسترد کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کی نقل مکانی 1949 کے چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کی واضح خلاف ورزی ہے۔

البنائی نے مزید کہا: ہم، عرب ممالک، ایک آزاد اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ فلسطین کے اندر ایک  غزہ رویرا  دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے خلاف غاصبانہ منصوبے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *