ڈرون ٹیکنالوجی نے جنگ کا نقشہ بدل دیا، مگر ہندوستان پیچھے، راہل گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید…دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر ‘ٹیلی پرامپٹر’ تقاریر تو دیتے ہیں، لیکن ہندوستان نئی ٹیکنالوجی کے میدان میں حقیقی پیش رفت نہیں کر رہا۔ ان کے بقول، ہندوستانی معیشت اور صنعت اب بھی صرف اسمبلی لائن تک محدود ہے، جبکہ دیگر ممالک اس سے کہیں آگے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ترقی یافتہ ممالک محض مصنوعات بنانے پر نہیں بلکہ ان کے کلیدی اجزا کی تیاری پر بھی توجہ دیتے ہیں، جو کہ اصل صنعتی طاقت کی نشانی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے نہ صرف پیداواری کنٹرول کھو دیا ہے بلکہ صارفین کا ڈیٹا بھی دوسروں کے حوالے کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ملک ٹیکنالوجی کے شعبے میں محض ایک صارف بن کر رہ گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *