یرغمالیوں کی رہائی نہیں ہونے سے ٹرمپ چراغ پا، حماس کو انجام بھگتنے کی دھمکی دے ڈالی

غزہ میں جنگ بندی کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ (مقامی وقت کے مطابق) کو کہا کہ اگر حماس ہفتہ کو دوپہر 12 بجے تک غزہ میں قیدی بنائے گئے لوگوں کو رہا نہیں کرتا ہے تو انہیں یقین نہیں ہے کہ کیا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس سے اپنی گزارش دہرائی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ رہا کیے گئے قیدیوں کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ غزہ میں قید رہنے کے بعد وہ کافی کمزور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے حماس پر قیدیوں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *