شمال مغربی آسٹریلیا میں استوائی طوفان کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری

سڈنی: جمعہ کے روو شمال مغربی آسٹریلیا میں آنے والے سمندری طوفان کے سبب شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

استوائی طوفان مغربی آسٹریلیا کی ساحلی ریاست کے شمال مغربی پیلبارا علاقے میں ڈی گرے کے چھوٹے سے قصبے کے نزدیک سے گزرا، جسے زمرہ چار کے طوفان کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

ڈی گرے میں طوفان کےکمزور ہونے سے پہلے 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 500 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

حکام نے ہفتہ کی صبح خبردار کیا کہ شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے اور اچانک سیلاب آسکتا ہے۔ بیورو آف میٹرولوجی (BOM) کے اینگس ہائنس نے کہا کہ پلبرا ساحل کے کچھ حصے میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ “آئندہ کئی دنوں تک سیلاب کا نمایاں اثر جاری رہے گا اور اگلے کئی دنوں تک سڑکوں کی بندش کی توقع ہے۔”

تیز ہواؤں سے پورے علاقے میں درخت گرے ہيں، لیکن ہفتہ کی صبح تک کسی بڑے جان ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سڑکیں بند ہونے کے بعد کچھ قصبوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ڈبلیو اے ڈیپارٹمنٹ آف فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے پلبارا کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تباہ شدہ عمارتوں، سیلاب کے پانی اور گری ہوئی بجلی کی لائنوں اور درختوں کے ارد گرد احتیاط برتیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *