اِسرو کا ایک اور کارنامہ، راکیٹ موٹر بنانے کے لیے ضروری پروپیلینٹ مکسر تیار کرنے میں ملی کامیابی

اسرو نے بیان میں کہا کہ ’سالڈ پروپیلینٹ، راکیٹ موٹر کی ریڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ سالڈ پروپیلینٹ کے پروڈکشن کے لیے بے حد حساس عناصر کو بہتر انداز میں مرکب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

تصویر آئی اے این ایستصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ جمعہ کے روز اسرو نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ اس نے 10 ٹن کے پروپیلینٹ مکسر کو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ غور طلب ہے کہ پروپلشن اسرو کو ٹرانسپورٹیشن سسٹمز اور ورٹیکل مکسر کے لیے بے حد ضروری سامان ہے۔ اسی کی مدد سے راکٹ کے سالڈ موٹر کا پروڈکشن ممکن ہو پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راکیٹ آپریشن کے لحاظ سے یہ بڑی کامیابی ہے۔

اِسرو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’’سالڈ پروپیلینٹ، راکیٹ موٹر کی ریڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ سالڈ پروپیلینٹ کے پروڈکشن کے لیے بے حد حساس عناصر کو بہتر انداز سے مرکب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘ اسرو نے مزید کہا کہ سالڈ موٹر سگمنٹ کے پروڈکشن کو بڑھانے کے لیے شری ہری کوٹا واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر نے سنٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ، بنگلورو کے ساتھ مل کر کامیایب کے ساتھ 10 ٹن کا ورٹیکل پلینیٹری مکسر تیار کیا ہے۔

اسرو کا کہنا ہے کہ 10 ٹن کا ورٹیکل مکسر دنیا کا سب سے بڑا سالڈ پروپیلینٹ مرکب شئے ہے۔ تعلیم و صنعتی دنیا کے تعاون سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس حصولیابی کے بعد سالٹر موٹرس کے پروڈکشن میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی موٹرس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ اِسرو نے کہا کہ خلائی محکمہ نے کئی طرح کی پیش قدمی کی ہے، جس کے تحت اہم تکنیک اور مشینوں کے ملک میں ہی بننے سے خلائی شعبہ میں خود کفیلی بڑھے گی۔ پروپیلینٹ مکسر کا ڈیولپمنٹ تکنیک کے شعبہ میں ہندوستان کی بڑھتی طاقت کی مثال ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *