امریکی دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان غیر جانب دار نہیں ہے وہ امن کے حق میں ہے۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
صحافیو ں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘وہ یعنی وزیر اعظم نریندر مودی مجھ سے زیادہ سخت مذاکرات کار ہیں اور وہ مجھ سے زیادہ بہتر مذاکرات کار ہیں ۔ دوسری طرف روس یوکرین جنگ پر ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا میدان جنگ میں حل نہیں نکالا جا سکتا۔انہوں نے کہا ’میں ہمیشہ روس اور یوکرین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہا ہوں۔ میں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ ہندوستان غیر جانبدار ہے، لیکن میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان غیر جانبدار نہیں ہے۔ ہم امن کے حق میں ہیں۔ میں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میدان جنگ میں حل تلاش نہیں کیے جا سکتے اور بالآخر ہمیں میز پر واپس آنا پڑے گا۔ ہندوستان کا خیال ہے کہ جنگ کا حل اسی وقت حاصل کیا جا سکتا ہے جب اس مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر بات کی جائے جہاں دونوں ممالک (روس اور یوکرین) موجود ہوں۔ میں صدر ٹرمپ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد از جلد کامیاب ہوں گے۔‘
ادھر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں ہندوستان کو یقین دلایا کہ وہ جلد تہاور رانا کو ہندوستان بھیجیں گے۔ امریکہ میں خالصتانی علیحدگی پسندوں سمیت ہندوستان کے خلاف کام کرنے والے عناصر کے بارے میں پوچھے جانے پر، ٹرمپ نے کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہندوستان کے اچھے تعلقات تھے۔ بہت ساری چیزیں ایسی ہوئیں جو ہندوستان اور بائیڈن انتظامیہ کے درمیان زیادہ منصفانہ نہیں تھیں۔ ہم ایک انتہائی متشدد شخص (تہاوور رانا) کو فوری طور پر ہندوستان واپس بھیج رہے ہیں۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ہم ہندوستان کے ساتھ جرائم پر کام کر رہے ہیں۔‘‘
ہندوستان سمیت امریکی تجارتی شراکت داروں پر باہمی محصولات عائد کرنے کے اپنے منصوبے کے اعلان کے بعد، ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور مضبوط تعلقات اور بہتر تجارت کا عزم کیا۔ مودی، ٹرمپ نے امریکہ کو ہندوستان کو تیل، گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت کے لیے 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد پہلی بار ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے مضبوط بانڈنگ کی تعریف کی اور مضبوط تعلقات اور تجارتی معاہدوں کی امید ظاہر کی کیونکہ یہ ملاقات ڈونالڈ ٹرمپ کے باہمی ٹیرف کے منصوبوں پر تشویش کے درمیان ہوئی تھی، جس سے ہندوستان پر سخت اثر پڑ سکتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کے ساتھ ملاقات کے ساتھ دو روزہ امریکی دورے کا آغاز کیا، اور واشنگٹن کے بلیئر ہاؤس میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے ریپبلکن لیڈر وویک رامسوامی سے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی سے ملاقات سے قبل، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے باہمی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ وہی چارجز لگائے گا جو ممالک اس پر عائد کرتے ہیں، اور ہندوستان کو سب سے زیادہ چارج کرنے والے ممالک میں سے ایک کے طور پرپیش کیا۔
وزیر اعظم مودی کا امریکہ کا دورہ فرانس کے دو روزہ دورے کے بعد آیا ہے، جس کے دوران انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور مصنوعی ذہانت اور سیول نیوکلیئر انرجی پر تعاون سمیت وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ امریکی دورے کا آغاز کرتے ہوئے، جمعرات کی صبح یا یو کہئے کے بدھ کی رات کے آخری دور میں واشنگٹن ڈی سی پہنچے۔ وزیر اعظم مودی کے امریکی دورے کا سب سے زیادہ متوقع حصہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی دوطرفہ ملاقات تھی جو ٹیرف کے خطرے کے درمیان آتی ہے۔
وزیر اعظم مودی کا واشنگٹن دورہ ڈونالڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو افتتاح کے تقریباً تین ہفتے بعد ہوا ہے اور ماضی قریب میں امریکی رہنما کی طرف سے جاری کردہ ٹیرف دھمکیوں کے درمیان ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے باہمی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ٹیرف ہیں۔
اپنے دورے سے پہلے، وزیر اعظم نے بیان دیا تھا کہ وہ اپنے “دوست” ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے منتظر ہیں اور ٹرمپ کے پہلے دور میں عالمی شراکت داری کے لیے مل کر کام کرنے کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ سفر “اپنی پہلی میعاد میں ہمارے تعاون کی کامیابیوں پر استوار کرنے اور ہماری شراکت داری کو مزید بلند اور گہرا کرنے کا ایجنڈا تیار کرنے کا ایک موقع تھا۔”
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔