ہفتہ سربازان گمنام امان زمان (ع)، ایرانی آرمی چیف کی مبارک باد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے حضرت مہدی موعود (عج) کے مبارک یوم ولادت اور “ہفتۂ سربازانِ گمنامِ امام زمان” کی مناسبت سے وزیر اطلاعات اور سپاہ پاسداران کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ کو مبارکباد پیش کی۔

میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں حضرت مہدی موعود (عج) کے مبارک یوم ولادت اور “ہفتۂ سربازانِ گمنامِ امام زمان” کی مناسبت سے ایران کے وزیر اطلاعات، کمانڈر انچیف کے دفتر عمومی برائے تحفظ اطلاعات کے سربراہ، سپاہ پاسداران کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ اور مسلح افواج کے سیکیورٹی شعبوں کے سربراہان کو مبارکباد دی۔

اپنے تہنیتی پیغام میں جنرل موسوی نے کہا کہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عج) کے مبارک یوم ولادت کو “روزِ سربازانِ گمنامِ امام زمان (عج)” کے طور پر منانے کی روایت، ان گرانقدر افراد کے اعلی مقام اور عظمت کی نشاندہی کرتی ہے جو راہ خدا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ وہ جانباز ہیں جو دشمن کے متعدد جاسوسی نیٹ ورکس اور پیچیدہ انٹیلیجنس جنگ کے مقابلے میں خاموش مگر مؤثر انداز میں کام کرتے ہیں اور ایرانِ اسلامی کی سربلندی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کو یاد کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی امام زمان کے گمنام سپاہیوں کو رہبرِ معظم انقلاب، امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی حکیمانہ قیادت میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ان مخلص اور بے لوث محافظین کو اپنی عظیم نعمتوں سے نوازے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *