مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس دورے کے دوران شہباز شریف اور اردوغان پاک ترک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ، شہباز شریف کے ساتھ اردوغان پاک-ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔