[]
کورٹلہ 30 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون کے بھیمونی دوبہ کالونی میں گزشتہ روز مشتبہ حالت میں مکان کے اندر فوت ہونے والی سافٹ ویئر انجینئر دیپتی کی موت کے بعد گھر سے فرار ہونے والی اس کی چھوٹی بہن چندنا کا ایک آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے
جس میں چندنا اپنے بھائی سائی سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے بہن کی موت سے لا تعلقی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس نے بہن کا قتل نہیں کیا۔ڈیڑھ منٹ کے اس آڈیو میں چندنا نے بھائی کو بتایا کہ اس رات والدین کے گھر میں نہ ہونے کی وجہ سے دیپتی نے شراب پینے کا پلان بنایا اور میں نے اپنے ایک دوست سے شراب منگوائی اور ہم دونوں نے شراب پی۔ دیپتی کافی شراب پی لی تھی
شاید اس لئے وہ کافی نشہ میں صوفے پر ہی گہری نیند میں سو گئی۔ دیپتی کے سونے کے بعد ہم وہاں سے بھاگ گئے۔