ایران اور کرغزستان کے وزراء کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق نے جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے یورپ (UNECE) ان لینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی  کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے وزیر ٹرانسپورٹ سرگیبائف ابساتر سے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں فریقین نے نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے نیز سڑک اور ریل کے شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

اس دوران کرغزستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ  اپنی ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں یورپ-قفقاز-ایشیا انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور (TRACECA) سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو 26 فروری کو ایران میں منعقد ہوگی۔ 

 سرگیبائف ابساتر نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں مزید بات چیت اور تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *