مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس کا ایک اعلی سطحی وفد سینئر رہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں مصری حکام سے بات چیت کے لئے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
حماس کے وفد نے مصری حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔
ملاقاتوں میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور ثالثوں کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
اس سے قبل حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کرنے پر اردن اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔