![حیدرآباد: مندرمیں گوشت کے ٹکڑے پھینکنے سے کشیدگی](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/TAPPA-CHABUTRA.gif)
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ علاقہ میں ایک مندر میں بکرے کے گوشت کے ٹکرے بعض افراد کی جانب سے پھینکے گئے۔بدھ کی صبح پیش آئے اس واقعہ کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کیااوراس واقعہ کی مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ٹپہ چبوترہ کی ہنومان مندرکے پجاری نے سب سے پہلے یہ گوشت کے ٹکڑے دیکھے اور اس بات کی اطلاع دوسروں کو دی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس کی کلوزٹیموں نے مقام واقعہ پہنچ کرمعائنہ کیا۔
اعلیٰ پولیس عہدیداران نے بھی مندر کا دورہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور قصورواروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور پولیس نے گشت بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکا جا سکے۔
پولیس کے تیقن دینے کے باوجود کچھ افراد غیر ضروری طورپر احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں۔