وزیرِاعظم مودی کے طیارے کو دہشت گردوں کا خطرہ، بم سے اُڑانے کی دھمکی۔ سیکیورٹی ایجنسیز الرٹ

وزیرِاعظم مودی کے طیارے کو دہشت گردوں کا خطرہ، بم سے اُڑانے کی دھمکی۔ سیکیورٹی ایجنسیز الرٹ

ممبئی۔ وزیرِاعظم نریندر مودی کے طیارے کو ان کے دو روزہ امریکی دورے سے پہلے دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی ملی۔ ممبئی پولیس نے آج یہ معلومات فراہم کی۔مبئی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ 11 فروری کو ممبئی پولیس کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہؤا جس میں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ دہشت گرد وزیرِاعظم مودی کے طیارے پر حملہ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک سرکاری غیر ملکی دورے پر جا رہے ہیں۔

کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔نیوز ایجنسی این آئی اے نے ممبئی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 11 فروری کو ممبئی پولیس کنٹرول روم کو ایک فون کال موصول ہواجس میں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ دہشت گرد وزیرِاعظم مودی کے طیارے پر حملہ کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں ممبئی کے چیمبور سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

 

معلومات کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے دیگر ایجنسیوں کو اطلاع دی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے کہا کہ ممبئی پولیس کنٹرول روم کو دھمکی دینے والے شخص کو چیمبور علاقے سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے۔ وزیرِاعظم مودی پیر کے روز فرانس اور امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے، چہارشنبہ کو ان کا امریکی دورہ شروع ہونے والا ہے۔

 

تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب ممبئی پولیس کو وزیرِاعظم مودی کی جان کو خطرہ ہونے کی دھمکی موصول ہوئی۔ حکام کے مطابق پچھلے سال دسمبر میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن پر ایک دھمکی بھیجی گئی تھی جس میں دو مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹس کے ساتھ بم سازش کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

 

اس کے علاوہ پچھلے سال وزیرِاعظم کی جان کو خطرہ ہونے کے الزام میں 34 سالہ کاندیولی کے شیتل چوہان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ چوہان نے مبینہ طور پر پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس ہتھیار تیار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *