ٹرمپ کا منصوبہ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے جارحانہ بیانات سامنے آنے کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے ہنگامی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں امریکی صدر کے جارحانہ عزائم اور غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل عرب ذرائع نے بتایا تھا کہ عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس 27 فروری کو بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کے رہائشیوں کو کسی ہمسایہ عرب ملک میں بسانے کے بعد غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کی تجویز پیش کرکے اس پر سنجیدگی سے عمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *