دہلی: سی بی آئی کی بڑی کارروائی، بدعنوانی اور رشوت خوری کے الزام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے 6 افسر گرفتار

سی بی آئی نے بتایا کہ گرفتاری سے پہلے شکایتوں کی نگرانی اور تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شکایتوں کی تصدیق میں پہلی نظر میں مختلف سطح پر بدعنوانی کے اشارے ملے، جس کے بعد ان افسروں کی گرفتاریاں ہوئیں۔ حراست میں لیے گئے ان سبھی افسروں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

‘آج تک’ کے مطابق سی بی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ کل شام کو دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ سبھی خاکی وردی پہنے تھے اور کا بیجا استعمال کر رہے تھے۔ جو گاڑیاں سڑکوں پر آتی جاتی ہیں ان سے یہ چالان وصول کرتے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *