نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت پر شیخ السدیس کا اہم پیغام

شیخ  ڈاکٹرعبد الرحمن السدیس،  نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دربار میں مزار پاک کے قریب آواز بلند کرنے سے منع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت ان کی زندگی میں بھی ویسی ہی تھی جیسے ان کی ظاہری وصال کے بعد بھی ویسے ہی ہے۔

انہوں نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔”یقیناً جو لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اپنی آواز پست رکھتے ہیں، وہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے آزمایا ہے۔ ان کے لیے معافی اور بڑا انعام ہے۔” [الْحُجُرَات: 3]

انہوں نے زائرین سے کہا کہ وہ مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا فائدہ اٹھائیں، کیونکہ یہاں ایک نماز ہزاروں نمازوں سے بہتر ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *