پچھلے چند سالوں میں دس سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے، ایرانی سفیر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سفیر برائے ترکمانستان، علی مجتبیٰ روزبہانی نے کہا کہ ایران نے پچھلے چند سالوں میں دس سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجا ہے۔ یہ کامیابی ہمارے خلائی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور نئے افقوں کو دریافت کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیٹلائٹس صرف ٹیکنالوجی کی کامیابیاں نہیں ہیں، بلکہ یہ ہمارے سائنسی ترقی اور خلائی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے جذبے کی علامت ہیں۔

ایرانی سفیر نے مزہد کہا کہ ایران کے پاس تقریباً 10,000 ہائی ٹیک کمپنیاں ہیں۔ ایران دنیا کا دوسرا مسلمان ملک ہے جو سائنسی پیداوار کے حوالے سے اہم مقام رکھتا ہے جبکہ طبی آیزوٹوپس کی پیداوار میں سر فہرست ہیں، جو کینسر اور نیورولوجی کی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے 2004 میں اپنا خلائی پروگرام شروع کیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران 1959 میں قائم ہونے والی اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے 24 بانی ارکان میں شامل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *