راہول گاندھی کا آج شام اچانک دورہ ورنگل

کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی منگل کی شام ورنگل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، وہ خصوصی طیارے کے ذریعے شام 5 بجے دہلی سے حیدرآباد پہنچیں گے۔

 

وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنمکنڈہ کے آرٹس اینڈ سائنس کالج میدان میں اتریں گے۔ بعد میں وہ سپرابھا ہوٹل میں کچھ وقت آرام کریں گے۔ اس کے بعد وہ پارٹی کے اہم قائدین اور ریاستی وزراء کے ساتھ ملاقات کریں گے

 

۔ منگل کی رات 7:30 بجے راہول گاندھی قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن سے ایکسپریس ٹرین کے ذریعے چنئی روانہ ہوں گے۔ ان کے اچانک دورے سے تلنگانہ کی سیاست میں تجسس پایا جاتا ہے، کیونکہ ان کے سفر کی سرکاری تفصیلات کانگریس قائدین کو بھی نہیں بتائی گئی ہیں۔

 

راہول گاندھی کی آمد کے پیش نظر، اے آئی سی سی، ریاستی کانگریس کے قائدین اور حکومت کے اعلیٰ عہدیدار چوکس ہو گئے ہیں۔

 

ورنگل ایسٹ کے ایم ایل اے راجندر ریڈی جو چنئی میں تھے، فوراً ورنگل روانہ ہوگئے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا، ریاستی وزراء پی سرینواس ریڈی، اُتم کمار ریڈی، سریدھر بابو، سیتااکّا اور دیگر ایم ایل ایز بھی ورنگل پہنچنے والے ہیں۔

 

راہول گاندھی کی آمد کے پیش نظر پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ شہر میں روٹ میپ اور ٹریفک پابندیاں نافذ کی جائیں گی تاکہ ان کے سفر کو محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *