[]
نظام آباد: 30/ اگست (اردو لیکس) پروفیسر این ارونا کنٹرولر آف اگزامنیشن تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد اپنے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ محمد مصطفی عرفات فزند محمد عبدالرشید موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ساکن نظام آباد کو اردو میں پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کا مستحق قراردیا گیا۔
جنھوں نے ”پروفیسر محمد علی اثربحیثیت محقق“ کے زیر عنوان اپنا مقالہ پیش کیا۔محمد مصطفی عرفات نے یہ مقالہ پروفیسر اطہر سلطانہ سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی قلمبند کیا۔9/ ا گسٹ 2023 کو تلنگانہ یونیورسٹی کے ہیومانٹیز کانفرنس ہال میں اوپن وائیوا منعقد ہوا.جس میں پروفیسر نثار احمد شعبہ اردو‘ سری وینکٹیشور ا یونیورسٹی تروپتی نے بحیشیت ممتحن شرکت کی۔اس اوپن وائیوا میں پروفیسر کنکیا ڈین فیکلٹی آف آرٹس‘ پروفیسر ارونا کنڑولر آف اگزامنیشن‘ ڈاکٹر گل رعنا صدر شعبہ اردو‘ ڈاکٹرموسی اقبال اسوسی ایٹ پروفیسر‘ ڈاکٹر محمدعبدالقوی چیرمین بورڈآف اسٹڈیزکے بشمول مختلف شعبہ جات کے پروفیسرس نے شرکت کی
جن میں عتیق سلطا ن غوری‘ شعبہ کمپیوٹر سائنس‘ ڈاکٹر تروپتی و ڈاکٹر لکشمن شعبہ تلگو‘ ڈاکٹر جمیل و ڈاکٹر پاروتی شعبہ ہندی‘ طلبا و طالبات ک ی کشیر تعداد موجود تھی۔ محمد مصطفی عرفات نے تمام سوالات کے جوابات بحسن خوبی دئیے۔جس پرپروفیسر ایم یادگیری‘ راجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی اور تمام شعبہ جات کے پروفیسرس نے مبارکباد دی۔ محمد مصطفی عرفات شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی میں 2008 تا 2010 کے ایم اے اردو کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔
دوران پی ایچ ڈی محمد مصطفی عرفات نے سال 2019 ء میں تین روزہ عالمی اردو کانفرنس۔ دہلی میں بحیشیت ریسرچ اسکالر شرکت کی اور اپنا مقالہ پیش کیا۔ سال 2020 ء میں ریاستی سطح پر تلنگانہ گورنر ڈاکٹر تامیلا سائی سوندرا راجن کی جانب سے ایک پروگرام ”CONNECT CHANCELLOR” منعقد کیا گیا۔جس میں محمد مصطفی عرفات کوتحریر ی مقابلہ میں ریاستی سطح پر انعام سوم کا حقدار قرار دیا گیا اور2 /جون 2020 ء کو ایک تقریب بضمن تلنگانہ یوم تاسیس راج بھون میں منعقد ہوئی جس میں محمد مصطفی عرفات کو گورنر کے ہاتھوں پانچ ہزار کا چیک اور سند عطاکی گئی
۔ آج وہ بحیثیت اردومعلم تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونئیر کالج نظام آباد بوائز۔2 میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مصطفی عرفات کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازے جانے پر سید نجیب علی ایڈوکیٹ، ایم اے بصیر آر ایل سی ٹمریز محتدہ ضلع نظام آباد ، محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد/نمائندہ اردو لیکس کے علاوہ ٹمریز اسٹاف , عزیز واقارب ودوست احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا