مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت کے سرحدی شہر کارگل میں باشکوہ عوامی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔
ریلی کی شرکاء کے ہاتھوں میں شہداء مقاومت کی تصاویر اور پرچم تھے۔ شرکاء امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
کرگل کے گوشہ و کنار میں آج انقلاب اسلامی ایران کے 46 ویں جشن سالگرہ پر بڑی بڑی تقاریب منعقد ہوئیں اور گوشہ و کنار سے ریلیاں برآمد ہوئی۔ تقاریب میں کرگل بھر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام دانشور اور مفکرین اسلام نے انقلاب اسلامی ایران کے اہداف اور مقاصد بیان کئے ساتھ میں امام راحل امام خمینی رحمۃ اللہ کے خدمات کو تفصیل سے بیان کرکے اس عظیم الشان قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔